تازہ ترین

ایشیا کی امیر ترین خاتون آدھی دولت سے محروم، ایسا کیا ہوا؟

بیجنگ: ایشیا کی امیر ترین خاتون یونگ ہویان ایک سال کے دوران اپنی آدھی دولت سے محروم ہوگئی ہیں۔

بلوم برگ بلینیئر انڈکس کی رپورٹ کے مطابق چینی رئیل اسٹیٹ میں جاری بحران کی وجہ سے ایشیا کی امیر ترین خاتون کو بھی بھاری مالی نقصان پہنچا ہے اور ان کی دولت گزشتہ ایک سال کے دوران 52 فیصد کم ہوگئی ہے۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق چینی پراپرٹی کمپنی کنٹری گارڈن میں سب سے زیادہ شیئرز کی مالک یانگ ہوئیان کی مجموعی دولت جو ایک برس قبل 23 ارب 70 کروڑ ڈالر تھی اب 11 ارب 30 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے۔

یانگ ہوئیان کو بڑا دھچکا کل اس وقت لگا جب ان کی کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ نقد رقم جمع کرنے کے لیے نئے حصص فروخت کرے گی، اس اعلان کے ساتھ ہی کنٹری گارڈن کے حصص 15 فیصد گر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی نے دنیا کے امیر ترین انسان کو بھی پریشان کردیا

یونگ ہویان اپنے والد کی ملکیتی کمپنی کنٹری گارڈن کی سربراہ ہیں اور ان کے والد کے اثاثے 2005 میں یونگ ہویان کے نام پر منتقل کیے گئے تھے، جس کے محض دو برس بعد ہی یانگ ہوئیان نے ایشیا کی امیر ترین خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا تھا۔

اب وہ کیمیکل فائبر ٹائیکون فین ہونگ وی سے صرف ایک ملین ڈالر کے اضافے پر ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 11 اعشاریہ 2 ارب ڈالر ہے۔

Comments

- Advertisement -