تازہ ترین

حکومت کی تحریک انصاف اور اے آر وائی کے خلاف جعلی کیسز بنانے کی تیاری شروع

اسلام آباد : حکومت نے تحریک انصاف اور اے آر وائی کے خلاف جعلی کیسز کی تیاری شروع کرتے ہوئے نئے ڈی جی ایف آئی اے کو ٹاسک دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نئے ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ کو پہلا ٹاسک دے دیا گیا۔

جس کے بعد نئے ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ نے تحریک انصاف اور اےآروائی کے خلاف جعلی کیسز کی تیاری شروع کردی۔

محسن بٹ نے افسران کو کیسز بنانے کیلئے تحریری احکامات جاری کئے، جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور اے آر وائی کو کیسز میں کیسے پھنسایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے وفاقی حکومت نےسابق ڈی جی ایف آئی اےرائےطاہرکوگزشتہ روزعہدے سےہٹایا تھا، سابق ڈی جی رائےطاہرنے عمران خان ، اے آر وائی کیخلاف جھوٹےکیسز بنانےسے انکار کیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی حکومت رائے طاہر پر عمران خان کیخلاف کیسز کے لیے دباؤ ڈالتی رہی۔ انہیں گزشتہ حکومت کے فیصلوں کو کرپشن کے ساتھ جوڑنے کا کہا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے پر 40 ارب کے معاملے کو بھی عمران خان سے جوڑنے کی ہدایت دی گئی۔ تاہم رائے طاہر نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا براہ راست تعلق نہیں اس لیے کیس نہیں بنا سکتا۔

ذرائع نے بتایا کہ رائے طاہر پر توشہ خانہ کیس بنانے کے حوالے سے بھی دباؤ ڈالا گیا تاہم اس پر بھی ڈی جی ایف آئی نے حکومت پر واضح کیا کہ قانون کے تحت توشہ خانہ کا کوئی کیس عمران خان پر نہیں بنتا۔

Comments

- Advertisement -