اشتہار

پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں چین کو اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں چین کو اہمیت دیتا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میں پیش رفت اور علاقائی سکیورٹی صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔

- Advertisement -

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں چین کو اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے چینی شہریوں کے لیے محفوظ ماحول پر شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ نونگ رونگ نے ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید وسعت دینے کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلیے آرمی چیف متحرک

دوسری جانب پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے آرمی چیف متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے آج امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

آرمی چیف نے ان سے درخواست کی کہ آئی ایم ایف کا 1.2 ارب ڈالر قرضے کا عمل تیز کیا جائے اور وائٹ ہاؤس قرض کی جلد فراہمی کے لیے دباؤ ڈالے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں