تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

سعودی عرب میں شدید بارشوں کی پیش گوئی

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت میں شدید بارشوں کا امکان ہے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا بھی خطرہ ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے مملکت میں موسم سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں ہفتے سے بدھ تک مختلف ریجنز میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ 30 جولائی سے 3 اگست تک جازان، نجران، عسیر اور باحہ ریجنوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، جبکہ مکہ مکرمہ میں بھی درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سسٹم ریاض، شرقیہ اور قسیم ریجن کو بھی متاثر کرسکتا ہے اور یہاں بھی تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔

قومی مرکز کا کہنا ہے کہ  بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا بھی خطرہ ہے، اس دوران شہری نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

قومی ادارے کا کہنا ہے کہ شہری ریسکیو اداروں کی جانب سے جاری حفاظتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔

Comments

- Advertisement -