اشتہار

گمشدہ ہیلی کاپٹر، وزیراعظم کا اعلیٰ فوجی افسران کی سلامتی سے متعلق فکرمندی کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف نے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت دیگر افسران کی سلامتی سےمتعلق فکرمندی کا اظہارکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےفون پرگفتگو کی، اور آرمی ایوی ایشن کےلاپتہ ہیلی کاپٹر سےمتعلق معلومات حاصل کیں، آرمی چیف نے گزشتہ شب سے جاری تلاش کی کارروائیوں سےمتعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت دیگر افسران کی سلامتی سےمتعلق فکرمندی کا اظہارکیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی ایک بہترین پروفیشنل اورنہایت اچھے انسان ہیں، دعا گوہوں کہ ہیلی کاپٹرمیں سوار تمام لوگ بحفاظت ہوں،پوری قوم اس حادثے پرانتہائی مغموم اورافسردہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی کہ وطن کےبہادربیٹوں کی بحفاظت واپسی کےلئےخصوصی دعا کریں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کرنےوالےفرض شناس بیٹے خدمت کی اعلیٰ مثال بن کر سامنے آئے، یہ ہے اپنے بھائیوں بہنوں اور بچوں کی خدمت کا وہ عظیم جذبہ جو ملکی حقیقی طاقت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گزشتہ رات لا پتا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس ٹیمیں بھی آرمی ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مصروف

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد سمیت دیگر چار افسر بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔

ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوئے بیس گھنٹے سے زائد ہوچکے ، تلاش کا آپریشن جاری ہے۔

ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر تھا، دوران پرواز ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ وندر کے قریب درگاہ سسی پنوں کے پاس ہیلی کاپٹر گرنے کی اطلاع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں