تازہ ترین

آپ ماہانہ کتنے ٹوئٹس کرتے ہیں؟ ٹوئٹر کا نیا فیچر

سان فرانسسکو: مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جس سے صارفین یہ دیکھ سکیں گے کہ کوئی شخص ماہانہ کتنی بار ٹویٹ کرتا ہے۔

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس سے اب یہ پتا لگانا ممکن ہوگا کہ کسی بھی یوزر نے ایک ماہ میں کتنے ٹوئٹس کیے ہیں۔

ابتدائی طور پر یہ فیچر ٹوئٹر کے کچھ صارفین کو دستیاب ہے تاہم جلد ہی اسے تمام صارفین کیلئے متعارف کروادیا جائے گا۔

ٹوئٹر کے ترجمان نے نئے فیچر کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس فیچر کا مقصد صارفین کو کسی کی پروفائل کی زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرنا ہے، اس فیچر کے ذریعے صارف جان سکے گا کہ کہ کوئی اکاؤنٹ کتنے ٹوئٹ کرتا ہے، جس سے اسے یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی کہ وہ اس کو فالو کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ 2019 پیو سرچ کی جانب سے کیے گئے ایک سروے کے مطابق ٹوئٹر کے 10 فیصد صارفین 80 فیصد ٹوئٹس کرتے ہیں جبکہ ایک عام صارف اوسطاً ہر ماہ 2 ٹوئٹ کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -