تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

’عمران خان کو نہ روکا گیا تو الیکشن میں ہمیں مشکلات ہوں گی‘

اسلام آباد: وفاقی حکومت تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ملنے کے بعد تذبذب کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔ کابینہ کے بعض ارکان الیکشن کمیشن کے فیصلے کو لے کر احتیاط برتنے کے حامی ہیں۔

کابینہ کے بعض ارکان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ارکان نے رائے دی: ’آج جو فیصلے کیے گئے کل ہمیں بھی ان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے‘۔

اجلاس میں دیگر ارکان نے کہا: ’عمران خان کو نہ روکا گیا تو عام انتخابات میں ہمیں مشکلات ہوں گی‘۔

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے آرٹیکل 63 کے تحت عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں رنفرنس دائر کر دیا۔

رنفرنس میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم نے توشہ خانہ میں ملنے والے تحائف ظاہر نہیں کیے، انہیں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -