تازہ ترین

بریک فیل ہونے پر خاتون کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

بھارت میں بریک فیل ہونے پر خاتون کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست حیدرآباد کے راج بھون روڈ پر مبینہ طور پر گاڑی بریک فیل ہونے پر خاتون کے قابو سے باہر ہوکر عمارت کی ریلنگ سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے خوش قسمتی سے خاتون سمیت کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی سڑک سے تقریبا 25 فٹ اوپر ہوا میں معلق ہے۔

हैदराबाद में कार के ब्रेक फेल होने के बाद महिला की जान बच गई

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد قریب موجود لوگوں نے خاتون کو گاڑی سے باہر نکالنے میں مدد کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کو کرین کی مدد سے جائے حادثہ سے ہٹایا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -