تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’آپ ایسے بول رہی ہیں جیسے کبھی کسی سے پیسے نہیں لیے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ کی 12ویں قسط کا سین مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط)، اشنا شاہ (عائشہ)، عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، حنا رضوی، دانیہ انور(بانو) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’عائشہ سے شادی کے دوران دیے گئے سلامی کے لفافے عائشہ کی والدہ کے پاس ہوتے ہیں جس میں باسط کے کوئی اہم کاغذات بھی چلے جاتے ہیں وہ اسے لینے کے لیے سسرال پہنچتے ہیں۔‘

باسط کہتے ہیں کہ ’عائشہ سے آپ نے اسٹٰیج پر آپ نے کچھ لفافے لیے تھے جس میں میرا ایک اہم لیٹر ہے وہ مجھے دے دیں اور پیسے والے لفافے بے شک آپ رکھ لیں۔‘

عائشہ کی والدہ ہڑبڑاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’بیٹا میں نے وہ لفافے لیے نہیں تھی دراصل وہ عائشہ سے سنبھل نہیں لے رہے تھے میں نے پکڑ کر رکھ لیے تھے وہ تو تمہاری سلامی کے لفافے ہیں میں تمہیں واپس کردیتی۔‘

’اتنی دیر میں بانو سارے لفافے لا کر باسط کو دے دیتی ہیں اور وہ لیٹر لے کر کہتے ہیں کہ بس یہ لیٹر تھا آپ پیسے رکھ لیں آپ کو ان پیسوں کی ضرورت ہوگی۔‘

وہ کہتی ہیں ’بیٹا یہ تو تمہارے دوستوں نے سلامی دی تھی میں انہیں کیسے رکھ سکتی ہوں۔‘

باسط طنز کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’آپ کو ایسے بول رہی ہیں کہ جیسے کبھی آپ نے کسی سے پیسے نہیں لیے ہیں۔‘
یاد رہے کہ عائشہ سے شادی کرنے کے عوض ان کی والدہ باسط سے 75 لاکھ روپے لیتی ہیں۔‘

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے یہ جاننے کے لیے ’حبس‘ کی اگلی قسط دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں