تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

بھارت میں ماں بیٹے نے نئی مثال قائم کردی

کیرالا: بھارت میں ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے نئی مثال قائم کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 42 سالہ خاتون بِندو اور ان کے 24 سالہ بیٹے ویویک نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا ہے۔

اس موقع پر خاتون کے بیٹے کا کہنا تھاکہ "ہم کوچنگ کلاسز کیلئے اکٹھے جاتے تھے، اور ایک ساتھ پڑھتے تھے، میری والدہ نے مجھے یہاں تک پہنچایا اور میرے والد نے ہمارے لیے تمام سہولیات کا بندوبست کیا۔

ویویک نے کہا کہ ہمیں اپنے اساتذہ سے بہت حوصلہ ملا، ہم دونوں نے ساتھ پڑھا لیکن کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہم ایک ساتھ کامیاب ہوجائیں گے، جو کہ ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے لوئر ڈویژنل کلرک (ایل ڈی سی) کا امتحان 38 رینک کے ساتھ پاس کیا جب کہ ان کے بیٹے نے لاسٹ گریڈ سرونٹ کا امتحان 92 رینک کے ساتھ نوکری کے لیے امتحان پاس کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون اس سے قبل بھی تین بار پبلک سروس کمیشن کا امتحان دے چکی تھی، تاہم ہر بار وہ ناکام رہی۔

Comments

- Advertisement -