تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

موقع نہ گنوائیں، اب سو کر بھی کمائیں

دنیا میں پیسہ کمانے کے کئی طریقے ہیں اب سو کر بھی کمائی کی جاسکتی ہے جس کے لیے امریکا کی ایک نجی کمپنی موقع فراہم کر رہی ہے۔

سب بچپن سے یہ مقبول مثال اپنے بڑوں سے سنتے آئے ہوں گے کہ "جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے” اس کا عمومی طور پر یہ مطلب لیا جاتا ہے کہ جو سوتا ہے وہ زندگی کے ہر میدان میں ناکام یا پیچھے رہتا ہے چاہے وہ کمانے یا امیر بننے کا ہی کیوں نہ ہو لیکن دور جدید میں یہ مثال غلط ثابت ہوتی محسوس ہوتی ہے کیونکہ اب سو کر بھی پیسہ کمایا جاسکتا ہے۔

جی ہاں امریکا کی ایک نجی کمپنی نے سونے کی غیر معمولی صلاحیت کے حامل افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جنہیں مشکل جگہوں پر بھی با آسانی نیند آجاتی ہے۔

نیویارک میں قائم گدے بنانے والی کمپنی کو پارٹ ٹائم ملازمت کیلیے ایس غیر معمولی نیند کی صلاحیت کے حامل افراد کی تلاش ہے جو کسی بھی صورتحال میں سو سکتے ہیں ساتھ ہی وہ ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتے ہوں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ امیدوار کو اس جاب کے لیے اپلائی کرنے کے لیے سی وی نہیں بلکہ ٹک ٹاک ویڈیو ارسال کرنا ہوں گی جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ وہ سونے میں کتنی مہارت رکھتا ہے۔

تو اگر آپ ان صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور خود کو اس کا اہل سمجھتے ہیں تو دیر نہ کریں اور سوتے میں جو امیر ہونے کے خواب دیکھتے رہے ہیں اس کی تعبیر پانے کی کوشش کریں کہ صرف سوتے ہوئے پیسہ کمانے کا نادر موقع شاید پھر نہ ملے۔

Comments

- Advertisement -