تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

دلہا دلہن کھانے کے معاملے پر جھگڑ پڑے

شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران بعض اوقات کچھ ناخوشگوار واقعقات سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں۔

حال ہی میں ایک دلہن نے اپنی شادی منسوخ کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب اس کے منگیتر نے مینیو میں ویگن کھانے (ایسے کھانے جو صرف سبزیوں، پھلوں یا دالوں سے بنے ہوں اور اس میں گوشت یا ڈیری کی اشیا استعمال نہ ہوئی ہوں) رکھنے سے انکار کیا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سارہ جیک نامی صارف نے ویب سائٹ ریڈٹ پر اپنا واقعہ شیئر کیا جس میں لکھا ‘شادی کی پلاننگ کرتے ہوئے ماسوائے کھانے کے مینیو کے ہم ہر چیز پر متفق تھے’۔

سارہ نے بتایا کہ ‘میں اور میری فیملی سبزی خور ہیں اور ماضی میں ہمیں صحت کے مسائل کا سامنا رہا ہے لیکن میرے سسرال والے گوشت کھاتے تھے، مجھے ان کی پسند سے کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن وہ شادی کے دن صرف گوشت والے کھانے مینیو میں شامل کرنے پر رضامند تھے’۔

خاتون کے مطابق ‘جب میں نے ہونے والے شوہر سے اس بارے میں بات کی تو اس نے یہ کہہ کر منع کردیا کہ یہ کھانا کھانے کے لائق نہیں اور اس سے صرف پیسوں کا ضیاع ہوگا’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘اگلے دن میں نے دیکھا شادی کے کھانے کے مینیو سے تمام وہ ڈشز غائب تھیں جو میں نے شامل کی تھیں، یہ دیکھ کر مجھے غصہ آیا جس کے بعد میں اس کے آفس جاپہنچی اس نے دیکھتے ہی کہا کہ یہ میری والدہ کا آئیڈیا تھا’۔

سارہ کے مطابق انہوں نے اسی وقت شادی کی انگوٹھی اتار کر لڑکے کو واپس کی اور شادی سے انکار کردیا۔

Comments

- Advertisement -