اشتہار

’جگہ نہیں ہے بہت جگہ ہے‘ خواتین ٹرین میں لڑ پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے نت نئی دلچسپ ویڈیو سامنے آتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک سامنے آئی ہے جس میں خواتین کو دہلی میٹرو میں سفر کررہی ہیں اسی دوران ایک خاتون جگہ دیکھتے ہوئے وہاں بیٹھنے کا کہتی ہیں۔

لیکن کرسی پر براجمان خاتون اسے بیٹھنے کی اجازت نہیں دے رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ یہاں جگہ نہیں ہے آپ کو جہاں جگہ ملتی ہے بیٹھ جائیں۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جو خاتون کھڑی تھیں وہ تھوڑی سی جگہ میں ہی بیٹھ گئیں۔

پیلی ساڑھی میں ملبوس خاتون نے خالی سیٹ کسی ایسے شخص کے لیے ریزرو کر دی ہے جس کا وہ انتظار کر رہی ہے لیکن دوسری خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کی سیٹ ریزرو نہیں کر سکتی۔

پھر پہلی عورت کہتی ہے کہ وہ اسے اپنی گود میں نہیں بٹھا سکتی جس پر کرتے والی خاتون نے جواب دیا کہ وہ اپنی گود میں بیٹھنے کو نہیں کہہ رہی تنگ جگہ پر دبی ہوئی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ سیکیورٹی سے شکایت کرے گی اور ساڑھی پہنے خاتون کا کہنا ہے کہ وہ آگے بڑھ سکتی ہے۔

اس دوران ایک اور عورت ان کے ساتھ بیٹھی ہے بس اتفاقاً برگر کھا رہی ہے اور لڑائی کو دیکھ کر لطف اندوز ہو رہی ہے۔

دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین بھی اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں