اشتہار

تامل ناڈوکی وزیرِاعلی کرپشن کی مجرم قرار

اشتہار

حیرت انگیز

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈوکی وزیرِاعلی جیا للیتا کوعدالت نے کرپشن کا مجرم قرار دے دیا ہے، جیا للیتا کے خلاف مقدمہ اٹھارہ سال قبل حریف جماعت نے داخل کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیا للیتا کو بدعنوانی اور آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں سزا سنائی گئی، سزا کے بعد جیا للیتا کو نہ صرف وزارتِ اعلی سے ہاتھ دھونے پڑے بلکہ وہ کسی بھی عہدے کے لئے نااہل قرار دے دی گئی ہیں۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق جیا للیتا کے اثاثوں کی مالیت چھیاسٹھ کروڑ روپے ہے، جس میں تیس کلو سونا، دو ہزار ایکڑ زمین اور بارہ ہزارساڑھیاں شامل ہیں۔

- Advertisement -

وزارتِ اعلی کا منصب سنبھالنے سے قبل جیا للیتا کے پاس تین کروڑ روپے تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں