اشتہار

محمد رضوان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

دوسرے ون ڈے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف 187 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر83 رنز بنالیے ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور وہ 51 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

محمد رضوان بھی بابر اعظم کا خوب ساتھ دے رہے ہیں اور انہوں نے 19 رنز بنالیے ہیں۔

انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے 1000 رنز بھی مکمل کرلیے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کو نیدرلینڈز کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 18 رنز سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں