اشتہار

’وزیراعظم کو پکڑ دھکڑ کے بجائے معیشت کی بحالی میں دلچسپی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو پکڑ دھکڑ کے بجائے ملکی معیشت کی بحالی میں دلچسپی ہے۔

سربراہ (ق) لیگ چوہدری شجاعت حسین کی زیرِ صدارت مجلس عاملی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معیشت کی بہتری کے لیے حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ملکی معیشت کو درست سمت میں آگے لے جا رہے ہیں، ہمیں سیاست کا نہیں معیشت کا سوچنا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور غربت ختم ہوگی تو ملک ترقی کرے گا، چوہدری شجاعت نے اپنی ذات کا نہیں ہمیشہ ملک اور قوم کا سوچا ہے، ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی نصیحت کی، مشکل وقت میں ہی مخلص لوگوں کا پتا چلتا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر چوہدری سالک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’وزیر اعظم شہباز شریف ملکی معیشت کی بحالی اور غربت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، سرمایہ کاری اور سی پیک کو جان بوجھ کر یا سازش کے تحت تاخیر کا شکار کیا گیا‘۔

چوہدری سالک کا کہنا تھا کہ ہمیں وزارتوں اور حکومتوں کی کوئی پرواہ نہیں، زبان، وعدے اور دعائے خیر ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں