تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

ہربھجن سنگھ کا شاہد آفریدی سے متعلق دلچسپ انکشاف

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ پاکستانی ٹیم میں میرے کئی دوست ہوا کرتے تھے اور شاہد آفریدی میرے لیے تحائف اور چیزیں لایا کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ لالہ میرے لیے پنجابی ڈرامے اور پشاوری جوتی لایا کرتے تھے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ میری ثقلین مشتاق کے ساتھ بھی دوستی تھی میں ان سے کرکٹ پر بات کرتا تھا اور ان کے بعد میں پاکستان کی ساری ٹیم کے ساتھ ملا۔

ہربھجن نے پاکستان کے خلاف انیل کمبلے کی 10 وکٹوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کے خلاف 1999 کا دہلی ٹیسٹ یاد ہے جب انیل نے اننگز میں 10 وکٹیں لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ اچھا لگا کہ میں نے اننگز میں کوئی وکٹ نہیں لی، اننگز میں 10 وکٹیں بہت بڑا کارنامہ ہے۔

Comments

- Advertisement -