اشتہار

بارش متاثرین نے وزیراعلیٰ سندھ کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹنڈو محمد خان میں بارش متاثرین نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑی کے سامنے احتجاج کیا اور ان کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔

بارش متاثرین کی جانب سے گھیراؤ کرنے کے فوری بعد پولیس کی نفری طلب کرلی گئی۔ متاثرین کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ پروٹوکول افسر نے ہاتھا پائی کی۔

متاثرین نے مراد علی شاہ کو گاڑی سے اترنے ہی نہیں دیا۔ واقعہ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کے گھر کے باہر پیش آیا۔ اے آر وائی نیوز کا کیمرا بھی چھیننے کی کوشش گئی۔

- Advertisement -

نوید قمر کے حمایتوں کے رویے پر صحافیوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کی کوریج سے بائیکاٹ کر دیا۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور قاسم نوید نے گاڑی سے اتر کر صحافیوں سے معذرت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں