اشتہار

پی ٹی آئی کارکن ملک بھر میں سڑکوں پر سراپا احتجاج بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی/لاہور: عمران خان کی گرفتاری کی خبروں پر پی ٹی آئی کارکن ملک بھر میں سڑکوں پر سراپا احتجاج بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کی اطلاعات پر ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکن اپنے قائد سے اظہار یک جہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

کراچی میں شارع فیصل پر علی زیدی کی رہنمائی میں نرسری کے قریب پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان نے احتجاج کیا، کارکنان انصاف ہاؤس پہنچ گئے، اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حق میں نعرے لگائے، نرسری کے قریب احتجاج میں خواتین بھی شریک ہوئیں۔

- Advertisement -

لاہور کے لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہوئی، پشاور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور، صادق آباد میں بھی کارکنوں نے شدید احتجاج کیا، اور عمران خان اور اے آر وائی نیوز کے حق میں نعرے لگائے۔

عمران خان کی گرفتاری کی خبریں، پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان بنی گالہ پہنچ گئے

دوسری طرف عمران خان کی گرفتاری کی خبریں پھیلنے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بنی گالہ کے باہر جمع ہو گئی ہے، تحریک انصاف کی قیادت بھی بنی گالہ پہنچ گئی ہے۔

کراچی کے رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ سمیت ملک بھر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے کارکنان کو بنی گالا پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے، اسد عمر اور مراد سعید بھی بنی گالا پہنچ گئے ہیں۔

گزشتہ روز لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا میں جیلوں سے نہیں ڈرتا، حقیقی آزادی کے حصول تک سڑکوں پر رہوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں