تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

’عمران خان سمیت کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں‘

وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں پی ٹی آئی قانون کا احترام کرنے کے بجائے ماحول خراب کر رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کے حالات خراب نہ ہوں اور وہ معاملے کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

پی پی رہنما نے کہا کہ اس وقت سندھ میں بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے، ہم سب لوگوں کو بچانے کے لیے نکلے ہوئے ہیں، میں خود علاقے میں حالات سے نمٹنے کے لیے نکلا ہوا ہوں، سب کی کوشش ہے کہ لوگوں کو مشکل وقت سے نکالا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات 4 بچوں کی اموات کے معاملے کا نوٹس لیا ہے، ڈاکٹروں کا انسانیت کے ناطے دن رات ڈیوٹی پر ہونا لازمی ہے، غفلت کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -