تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

مختلف رنگت کے جڑواں بچوں کی پیدائش

جڑواں بچوں کی پیدائش کے دوران بعض اوقات شکلیں آپس میں ملتی جلتی نہیں ہوتیں لیکن کچھ بچے ہوبہو ایک جیسے ہوتے ہیں۔

برطانوی خاتون کے ہاں غیرمعمولی جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جسے دیکھ کر اسپتال کے عملے سمیت بچوں کی ماں بھی دنگ رہ گئی۔

بچوں کی پیدائش برطانیہ کے شہر ناٹنگھم میں ہوئی جن میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔

نرسنگ کے شعبے سے وابستہ بچوں کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ دونوں کو دیکھ کر حیران رہ گئی تھیں۔

Ayon and Azirah were born with different skin colours

چینٹل کے مطابق وہ خود سفید فام ہیں جب کہ ان کی والدہ کے گھر والے نائیجیرین ہیں، بچوں کے والد اور چینٹل کے شوہر اسکاٹش ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ جس وقت بچوں کی پیدائش ہوئی اس وقت آزیرا کا رنگ اتنا گہرا نہیں تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی رنگت گہری ہوتی گئی۔

ماہرین کے مطابق ایسے بچوں کی پیدائش لاکھوں میں ایک یا دو افراد کے ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 29 سالہ خاتون کے ہاں بچوں کی پیدائش رواں برس اپریل میں ہوئی جس میں سے بیٹا آیون صاف رنگ اور ہری آنکھوں کے ساتھ اس دنیا میں آیا جب کہ بیٹی آزیرا کتھئی آنکھوں والی سانولی رنگت کی ہیں۔

Comments

- Advertisement -