تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

’سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دے رہے ہیں‘

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دے رہی ہے۔

غذر میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے جنوبی اضلاع سیلاب سے شدید متاثر ہوئے گلگت بلتستان میں بھی صورتحال تشویشناک ہے جب کہ سیلاب سے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ بھی متاثر ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دے رہی ہے 17جاں بحق افراد کے لواحقین کو 24 گھنٹے میں معاوضہ ادا کر دیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک پائی بھی کسی غیرمستحق تک نہیں پہنچنےدیں گے میں آپ کویقین دلاتاہوں کہ امداد صرف حقدار تک پہنچائی جائےگی دوست ممالک سیلاب متاثرین کیلئے امداد کیلئے بھرپور تعاون کر رہے ہیں ترکیہ کے صدر کی ہدایت پرآج ایک وفدنےمجھ سےملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلےہی معاشی مشکلات کاشکارتھا سیلاب کی صورت میں ایک اورامتحان ہمارے سامنے ہے غذر میں بڑے پیمانے پر سیلاب نےتباہی مچائی ہے سیلاب سےایک ہزار سے زائد افراد اللہ کو پیارے ہو گئے ہزاروں زخمی ہوئے سیلاب نےجوتباہی پھیلائی ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی۔

Comments

- Advertisement -