تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

براہمسترا فلم نے ریلیز سے قبل ہی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم براہمسترا کے خلاف ایک طرف بائیکاٹ کی مہم جاری ہے تو دوسری جانب اس نے ریلیز سے قبل ہی ریکارڈ بزنس کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’براہمسترا‘ 9 ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس کے لیے تمام انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں اور سینما گھروں میں ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

براہمسترا نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی RRR اور بھول بھولیا 2 کے قائم کردہ ایڈوانس بکنگ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، فلم نے ایڈوانس بکنگ کے ذریعے 7.80 کروڑ روپے کما لیے ہیں اور جلد ہی اس کے 10 کروڑ روپے کے ہندسے کو چھونے کی امید ہے۔

پی وی آر سی سینما کا کہنا ہے کہ سینما ہاؤسز میں فلم کی ایڈوانس بکنگ جاری ہے اور اب تک اس کے ایک لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں

بالی ووڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق بھول بھولیا 2 کے تقریباً 1 لاکھ 5 ہزار ٹکٹ فروخت کیے تھے جس کے ذریعے 7 کروڑ روپے کمائے تھے ۔ دوسری طرف RRR نے ایڈوانس بکنگ کے ذریعے 6.55 کروڑ روپے کمائے اور تقریباً 1.03 لاکھ ٹکٹ فروخت کیے تھے۔

خیال رہے کہ بڑے بجٹ سے بننے والی فلم میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے علاوہ مونی رائے، امیتابھ بچن، ناگارجونا بھی نظر آئے گے جبکہ شاہ رخ خان کا بھی (ایک مختصر رول میں) بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -