تازہ ترین

یواےای: موٹرسائیکل والوں کی بڑی مشکل آسان ہو گئی

متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاسے ابوظہبی میں موٹرسائیکل والوں کی بڑی مشکل حل کر دی گئی۔

ریاست میں موٹرسائیکلوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث مرکزی علاقوں میں پارکنگ کے مسائل کم کرنے کے لیے 3 ہزار سے زائد نئے سلاٹس متعارف کروائے گئے ہیں۔

پارکنگ کے لیے بنائے گئے ان نئے ہزاروں سلاٹس سے ڈیلیوری رائیڈرز کو بڑی سہولت میسر آئے گی جب کہ بےترتیب پارک کی گئی موٹرسائیکلوں کو منظم انداز میں پارک کرنے کی سہولت بھی ملے گی۔

Abu Dhabi now offers 3,025 motorcycle parking bays for safe parking of bikes  | Uae – Gulf News

انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ پارکنگ لاٹس کو تیار کرنے کا مقصد شہریوں کو نقل و حرکت میں آسانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کے اطمینان اور ان کے آرام و سہولت کا خیال رکھنا ہے۔

ٹرانسپورٹ سینٹر نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ پبلک پارکنگ استعمال کرنے کے لیے ضابطوں اور ہدایات کی پابندی کریں۔ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ غلط پارکنگ پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -