اشتہار

ایک اور یورپی ملک نے آزاد ویزا پالیسی کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سلووینیا : مشرقی یورپ کے ملک کوسوو کے حکام نے اپنی ویزا پالیسی کو آزاد بنانے کی نشاندہی کی ہے، کوسوو کی خاتون صدر کا کہنا ہے کہ اس پر عمل درآمد اگلے ماہ کیا جائے گا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوسوو کی صدر وجوسا عثمانی نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ کوسوو کے لیے ویزا کو آزاد کرنے کے عمل کو اس سال اکتوبر میں آگے بڑھایا جائے گا۔

SchengenVisaInfo.com کی رپورٹ کے مطابق کوسوو کے صدر کا اس حوالے سے نشاندہی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ اس سال اکتوبر میں ویزا ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوگا تاکہ اس مسئلے کو مزید آگے بڑھایا جاسکے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ سلووینیا کے صدر بوروت پاہور نے بھی یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک کوسوو کے ویزا کو آزاد کرنے کی پیشکش کرے۔ دونوں صدور کے تبصرے سلووینیا میں منعقدہ سربراہی اجلاس کے دوران سامنے آئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کوسوو کے صدر وجوسا عثمانی نے اس بات پر زور دیا کہ کوسوو کے لیے ویزوں کو آزاد کرنے کے مطالبے کو برڈو-بریجونی عمل میں متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ہمیں توقع ہے کہ یورپی یونین کوئی فیصلہ کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں