اشتہار

رقم کی خاطر بیوی نے شوہر کو نیند کی گولیاں کھلا کر نہر میں پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ میں رقم کی خاطر اپنے شوہر کو موت کے گھاٹ اتارنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق علاقہ ہومانانوالہ میں ایک شخص کے قتل میں اسی کی بیوی ملوث نکلی۔ پولیس نے مقتول کی بیوی اور اس کے دوست نوید کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی نے رقم کی خاطر اپنے شوہر کو نیند کی گولیاں کھلا کر نہر میں پھینک دیا تھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: بریانی نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کو چاقو سے شدید زخمی کر دیا

گزشتہ مال رحیم یار خان میں شوہر نے ناراض ہو کر میکے جانے والی حاملہ بیوی کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ لیاقت پور میں پیش آیا جہاں 8 ماہ کی حاملہ خاتون دو روز پہلے اپنے خاوند کے ساتھ جھگڑے پر ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔

پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور سسر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی تھی۔

اس سے قبل ایسا ہی ایک دل خراش واقعہ دو سال قبل سندھ کے شہر سکھر میں پیش آیا تھا جہاں ساس، سسر اور شوہر نے حاملہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے ساس اور سسر کو گرفتار کرلیا تھا تاہم شوہر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں