اشتہار

عمران خان نے اسمبلی میں واپسی امریکی سائفر کی تحقیقات سے مشروط کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسمبلی میں واپسی امریکی سائفر کی تحقیقات سے مشروط کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سائفرکی تحقیقات کی جائیں تواسمبلی واپس آسکتے ہیں ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات تھے پتا نہیں کب کیسے خراب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے ہم خطے میں سب کے ساتھ ملکی مفاد کے تحت تعلقات چاہتے ہیں امریکا سے بھی تعلقات ملکی مفاد کے تحت چاہتا ہوں۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم کے مطابق شہباز شریف کی تقریر ملک کے دیوالیہ ہونے کا اعلان ہے مفتاح اور شہباز شریف نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، مفتاح کینسر کا علاج ڈسپرین سے کررہے ہیں جبکہ موجودہ حکومت معیشت کو ایسے مقام پر لے آئی کہ دوا کی بجائے سرجری کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نیب کے گیارہ سو ارب روپے کے مقدمات ختم کرائے ان کی ترجیحات معیشت نہیں  اپنے کرپشن کیسز ختم کرانا ہے کیسز ختم ہوتے ہی اسحاق ڈار وطن واپس آنے کو تیار ہیں اس کے بعد نواز شریف بھی واپس آنے کی تیاری کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلی بار حکومت میں آئے اس لیے غلطیاں ہوئیں اب حکومت ملی تو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

بھارت اور اسرائیل سے متعلق عمران خان نے کہا کہ مودی پاکستان کو توڑنے کا ارادہ رکھتا ہے، بھارت کی برتری اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی فارن پالیسی نہیں ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں