تازہ ترین

سب سے زیادہ لنڈے کی چیزیں میں نے استعمال کی ہیں، فضا علی

مشہور اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنے تلخ ماضی سے پردہ اُٹھا دیا اور بتایا کہ کسی طرح انہوں نے خراب معاشی حالات میں گزارا کیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ”گڈ مارننگ پاکستان“ میں گفتگو کرتے ہوئے فضا علی نے کہا کہ جب میں کام کرنے نکلی تھی تو ہم کرائے کے گھر میں رہتے تھے، زیادہ تر پیسے تو کرایہ ادا کرنے میں چلے جاتے تھے، اتنے پیسے نہیں بچتے تھے کہ والدہ کے کینسر کا علاج ہو جائے اور میری پڑھائی کا خرچ بھی نکل آئے۔

فضا علی نے بتایا کہ اس وقت اتنے مسائل تھے کہ ہمیشہ پیسے جمع کرنے کی کوشش کرتی تھی، میں اپنی شاپنگ تک نہیں کرتی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ لنڈے کی استعمال شدہ چپلیں پہنتی تھی، میں نے لنڈے کی بہت چیزیں پہنی ہیں شاید ہی کسی نے پہنی ہوں، جب انڈیا گئی تھی تو بہت زیادہ لنڈے کی چیزیں لے گئی تھی، اس کے مقابلے میں مجھے وہاں کی چیزیں بھی پسند نہیں آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگے ریسٹورنٹس میں جا کر کھانا یا برگر نہیں کھاتی تھی، شوٹنگ کے دوران اگر کھانا مل جائے تو ٹھیک ورنہ گھر جا کر کھاتی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fiza Ali Official (@fiza_aali)

Comments

- Advertisement -