اشتہار

اسرائیل نے یوکرینی صدر کو ’صدمہ‘ سے دوچار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اسرائیل کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی میں ناکامی پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وہ روسی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کو میزائل شکن نظام دینے میں اسرائیل کی ناکامی پر صدمے سے دوچار ہیں۔

یوکرینی صدر رواں سال روس کے ساتھ فروری میں جنگ شروع ہونے کے فوراً بعد سے ہتھیاروں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

زیلنسکی نے اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کا ذکر کیا تھا جو اکثر غزہ میں فلسطینی جنگجوؤں کی طرف سے فائر کیے جانے والے راکٹوں کو روکنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اسرائیل نے یوکرین کو انسانی امداد بھیجی اور اپنے لوگوں کی حمایت کا اظہار کیا لیکن صیہونی حکومت روس کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں میں شامل نہیں ہوئی۔

ماضی میں روس نے اسرائیل پر یوکرین میں "نو نازیوں” کی حمایت کا الزام لگایا تھا۔

صدر زیلنکسی کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ شام اور روس کی صورت حال کے حوالے سے ان کے لیے مشکل صورتحال ہے الزامات نہیں لگا رہے میں حقائق بیان کر رہا ہوں، اسرائیلی قیادت کے ساتھ میری بات چیت نے یوکرین کی مدد کے لیے کچھ نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں