اشتہار

عمران خان کی تقریب: وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی کیخلاف کارروائی کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے چیئرمین تحریک انصاف کی تاریخی درس گاہ میں تقریب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سزاکے مستحق وائس چانسلر جی سی کو سزا دیئے بغیر نہیں رہیں گے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں آج جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ بھی کم پڑ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو علم کے حصول کی سب سے پرانی درسگاہوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے بدقسمتی سے جی سی یو کونفرت پھیلانے والے پی ٹی آئی لیڈر کے لیے اسٹیج بنایا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی فاشسٹ قیادت جھوٹوں اور دھوکے بازوں کے ٹولے کے سوا کچھ نہیں پی ٹی آئی والوں کو پراجیکٹس چوری کرنے اور پی ایم ایل این حکومت کے اقدامات کو ری برانڈ کرتے ہوئے کوئی شرم نہیں آتی جی سی یو لاہور میں آج کی تقریب پی ایم ایل این کی ای روزگار سکیم کی ری برانڈنگ تھی۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو وی سی جی سی یو کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا گیاہے ہم سزاکے مستحق وائس چانسلر جی سی کو سزا دیئے بغیر نہیں رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں