تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتا جدوجہد کرنا پڑتی ہے، عمران خان

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈاراب آپکےخزانے پربیٹھےگا بلےکو دودھ کی رکھوالی پربٹھایا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں علماومشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈارکو نیب نےبلایا کہ بتاؤں تم نے پراپرٹی کیسی بنائی، موصوف جواب دینے کے بجائے وزیراعظم کےجہاز میں بیٹھ کر باہربھاگ جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ مفرور پانچ سال تک بیماری کا بہانہ بناکر رہا مگر آج تک اس کی بیماری کا کوئی پتہ نہیں چل سکا، اب اسحاق ڈار آپکےخزانے پربیٹھےگا یعنی بلے کو دودھ کی رکھوالی پربٹھایا جائے گا، یہ سب کچھ مغرب ممالک میں نہیں ہوتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے مغرب میں تیس سال گزارےہیں وہاں کوئی تصورنہیں کرسکتا کہ تین بارکا وزیراعظم چوری میں پکڑاجائے، مغرب میں تصور نہیں تین بار وزیراعظم بننے والے کے پاس پراپرٹی ہو مگررسیدیں نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس : عمران خان کی ضمانت میں 13اکتوبر تک توسیع

علما ومشائخ کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے ایک بار پھر شریف اور زرداری خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں خاندان تیس سال سے پاکستان کا پیسہ چوری کررہے ہیں، دو ہزار آٹھ سے اٹھارہ تک یہ باری باری اقتدار میں رہے اس دوران امریکا نے 400 ڈرون حملے کئے، ان کےمنہ سےایک باربھی امریکاکےخلاف بات نہیں نکلی۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مدینہ میں نبیﷺنےجدوجہد کی پہلے دن آزادی نہیں ملی،یاد رکھیں کہ آزادی کوئی پلیٹ میں نہیں دیتا جدوجہد کرناپڑتی ہے اور جب آزاد حکومت آتی ہےتو اسےمشکل وقت سےنکلناپڑتاہے۔

فضل الرحمان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس کے ضمیرکی قیمت ایک ڈیزل کاپرمٹ ہو اسے کون سمجھےگا؟ اس ملک میں جتنابڑاڈاکوآئےگاوہ ملک چلائےگا۔

Comments

- Advertisement -