تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ننھی بچی کو ماں نے کوڑے دان میں پھینک کر مار ڈالا

نیو یارک : امریکہ میں دو سال قبل قتل ہونے والی 15 ماہ کی بچی کی ماں پر الزام ہے کہ اس نے بچی کو مارنے کیلیے کوڑے دان میں پھینک دیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست سلیوان کاؤنٹی کی عدالت میں سال 2020 میں ہونے والے ایولین بوسویل قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں تفتیشی افسر نے اہم انکشافات کیے۔

کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت کے روبرو بیان دیتے ہوئے ٹینیسی بیورو آف انویسٹی گیشن (ٹی بی آئی) کے اسپیشل ایجنٹ برائن فریلے نے بتایا کہ بچی کو مرنے سے قبل زندہ حالت میں کوڑے دان کے اندر ڈالا گیا تھا۔

ایجنٹ کے مطابق بچی کو اس کی ماں اور قتل کی ملزمہ میگن بوسویل نے اس کے دادا کے ایک شیڈ کے اندر چھپایا تھا جہاں اس کی موت واقع ہوئی۔

بوسویل کے وکیل بریڈ سپرولس نے عدالت کو بتایا کہ مرنے کے بعد کی بچی کی تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں اور ان تصاویر کی بنیاد پر جیوری ملزمہ کو مجرم قرار دے سکتی ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق مقتولہ بچی کی لاش جس پوزیشن میں پائی گئی تھی وہ اس بات کی تصدیق ہے کہ بچی کی موت قتل اور جان بوجھ کر کی گئی تھی۔

اس بچی کے جسم کو بہت سختی کے ساتھ ایک موٹے کپڑے اور ایلومینیم کے ورق میں لپیٹا گیا تھا تاکہ وہ زیادہ دیر تک سانس نہ لے سکے، اس کپڑے کے نشانات بچی کے جسم پر بھی تھے۔

استغاثہ کی جانب سے مقتول بچی کی ماں 20سالہ میگن بوسویل پر طرح کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جس میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی، ان کو نظر انداز کرنے، شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، لاش کے ساتھ بدسلوکی اورحکام کو جھوٹی اطلاع دینا بھی شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -