تازہ ترین

’بگ باس 16‘ کیلیے 10 ارب لینے کی خبر پر سلمان خان کا ردعمل

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے ’بگ باس 16‘ کی میزبانی کے لیے 10 ارب روپے معاوضہ لینے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خبر گردش کر رہی ہے کہ سُپر اسٹار نے بگ باس کے آخری سیزن کی میزبانی کے لیے 10 ارب روپے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس پر سلمان خان نے دلچسپ جواب دیا کہ اگر میں نے اتنی بڑی رقم کما لی تو زندگی میں کام چھوڑ دوں گا، میں یہ رقم واپس کرنے والا تھا جو کبھی حاصل ہی نہیں کی۔

56 سالہ اداکار نے کہا کہ اتنی بڑی رقم کما بھی لیتا تو یہ سب اپنے وکلا کو ادا کرنی پڑتی، بڑی آمدنی سے بڑے اخراجات ہوتے ہیں، ایک ہاتھ میں پیسہ آتا ہے اور دوسرے سے چلا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ جولائی میں ایک رپورٹ سامنے آئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سلمان خان نے آخری سیزن سے 3 ارب 50 کروڑ روپے کمائے جبکہ انہوں نے 10 ارب روپے معاوضے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -