اشتہار

ویتنام مں ملکی تاریخ کا بدترین طوفان: نظام زندگی درہم برہم

اشتہار

حیرت انگیز

ویتنام میں خطرناک سمندری طوفان نورو نے نظام زندگی تباہ برباد کردیا، دریاؤں سے بھی پانی ابلنے لگا، ہزاروں افراد بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد طوفان نورو نے ویتنام کے وسطی علاقے کا رخ کیا، بدھ کی صبح دانانگ شہر میں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان ٹکرایا تو بلند عمارتیں بھی لرز گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ویتنام میں 3 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کردیا گیا ہے۔ ملک کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یہ طوفان ملکی تاریخ کا بدترین طوفان ہے۔

- Advertisement -

درخت جڑوں سے اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے، مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، جب کہ مختلف حادثات میں ایک خاتون ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

سیاحت کے لئے مشہور شہر ہوئی آن میں ہوائی دریا کا پانی کناروں سے باہر آنا شروع ہوگیا ہے۔ ویتنام کے آدھے سے زیادہ ہوائی اڈے منگل سے بند ہیں جبکہ کئی صوبوں میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی بند کردئیے گئے ہیں۔

ویتنام کے آدھے سے زیادہ ہوائی اڈے منگل سے بند ہیں جبکہ کئی صوبوں میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی بند کردئیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں