اشتہار

نسان موٹرز کو687 ملین ڈالر کا نقصان

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : نسان موٹرز نے اپنا کاروبار روسی کمپنی کے حوالے کردیا، نسان موٹرز کو مجموعی طور پر687 ملین ڈالر کا مالی نقصان ہوا جس کے بعد مجبوراً کاروبار کو بند کرنا پڑا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نسان موٹرز اپنا کاروبار 1 یورو ($ 0.97) کے عوض روس کے ایک سرکاری ادارے کے حوالے کر دے گی۔

رپورٹ کے مطابق جاپانی کمپنی نسان مینوفیکچرنگ روس میں اپنے حصص سرکاری ملکیتی ’نامی‘کمپنی کو منتقل کرے گی۔ اس حوالے سے روس کی صنعت اور تجارت کی وزارت نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ نسان موٹرز کو چھ سال کے اندر کاروبار کو واپس خریدنے کا حق دے گا۔

- Advertisement -

نسان موٹرز کا یہ اقدام اس کے سرفہرست شیئر ہولڈر فرانسیسی کار ساز کمپنی رینالٹ کے اس اقدام کی بھی عکاسی کرتا ہے جس نے مئی میں روسی کار ساز کمپنی آوٹواز میں اپنے اکثریتی حصص ایک روسی سرمایہ کار کو فروخت کر دیے تھے۔

روس کی صنعت اور تجارت کی وزارت نے کہا کہ نسان کو ’نامی کمپنی‘کو فروخت کرنے میں سینٹ پیٹرزبرگ میں کمپنی کی پیداوار اور تحقیقی سہولیات کے ساتھ ساتھ ماسکو میں اس کا سیلز اور مارکیٹنگ سینٹر بھی شامل ہوگا،
نسان نے سپلائی چین میں رکاوٹ کی وجہ سے مارچ میں اپنے سینٹ پیٹرزبرگ پلانٹ میں پیداوار معطل کر دی تھی۔

علاوہ ازیں مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جونیئر اتحادی پارٹنر مٹسوبشی موٹرز بھی روس سے نکلنے پر غور کر رہی ہے، مٹسوبشی کے ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں