تازہ ترین

ٹرین میں مسافر اچانک اسپائیڈرمین بن گیا؟ ویڈیو وائرل

بھارت سے ایک انوکھی اور مزاح سے بھرپور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص نے ٹرین میں ہینڈ ریسٹ کی مدد سے جھولتے ہوئے ڈبے سے نکلتا دکھائی دے رہا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

یہ کلپ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں لڑکا بھرے ٹرین کے ڈبے میں آگے بڑھنے کے لیے ہینڈ ریسٹ کی مدد سے آسانی سے جھولتا ہوا آگے نکل جاتا ہے.

اس مختصر سی ویڈیو میں کئی لوگوں کو ٹرین کے فلور پر لیٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ جب لڑکے نے اپنا راستہ عبور کر لیا تو دوسرے مسافر اسے حیرت سے دیکھتے رہے۔

اس ویڈیو کو گورو بھردواج نامی صارف نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے جسے نیٹیزنز نے لڑکے کو دیسی اسپائیڈرمین کا نام دیا۔

Comments

- Advertisement -