اشتہار

فیکٹ چیک: دوسری شادی کرنے پر لاکھوں روپے دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لیبیا میں دوسری شادی کرنے والے کو 30 ہزار دینار دینے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی جس نے مختلف طبقات میں ہلچل مچادی تھی جس میں کہا گیا کہ لیبیا میں حکومت کی جانب سے دوسری شادی کرنے والے کو شخص کو تیس ہزار دینار فراہم کیے جائیں گے۔

تاہم حکومت کی جانب سے اس خبر کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

وائرل خبر میں بتایا گیا تھا کہ ’لیبیا کے صدر عبدالحمید الدبینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر اس شخص کو 30 ہزار دینار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو دوسری شادی کا فیصلہ کرے گا۔‘

بعدازاں حکومت نے اس کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے یہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

واضح رہے لیبیا میں ازواج کی تعداد کا قانون لاگو ہے۔

ستمبر 2021 میں حکومت نے شادی کے خواہش مند نوجوانوں کے لیے 40 ہزار دینا الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس کے لیے شرط رکھی گئی تھی کہ لڑکی کا تعلق اسی ملک سے ہو۔

سابق صدر معمرقذافی کے دور میں دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے تحریری اجازت نامہ لینا ضروری تھا تاہم اب اس کی ضرورت نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں