اشتہار

یوکرین اپنی عوام کو ایٹمی بم سے خود نشانہ بنائے گا، روسی عہدیدار کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس نے خبر دار کیا ہے کہ یوکرین روس کو بدنام کرنے کیلئے اپنی عوام پر جوہری ہتھیاروں سے حملہ کرکے اس کا الزام روس پرم عائد کرے گا۔

یہ بات روسی فوج کی تابکاری، کیمیائی اور حیاتیاتی تحفظ کی فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایگورکیری لوف نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے انکشاف کہ یوکرائنی تھیٹر آف کمبیٹ آپریشنز میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال کا الزام روس پر عائد کرنے کے لیے کیف حکومت نے کم تباہی والے جوہری ہتھیارچلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ روسی وزارت دفاع کے پاس اس بات کے قوی شواہد موجود ہیں کہ کیف حکومت خطرناک اشتعال انگیزی کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس میں بدنام زمانہ ڈرٹی بم یا کم تباہی والے جوہری ڈیوائس کو استعمال کرکے الزام روس پر عائد کردیا جائے۔

روس نے یوکرین کا اپنے ہی لوگوں کو جوہری ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کا منصوبہ بےنقاب کردیا

جاری اطلاعات کے مطابق اشتعال انگیزی کا مقصد روس پر یوکرین میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگانا ہے۔ تھیٹر آف آپریشنز اس طرح پوری دنیا میں ایک بڑی روس مخالف مہم شروع کر رہا ہے جس کا مقصد ماسکو کے اعتماد کو کمزور کرنا ہے۔

جنرل ایگور کیریلوف نے یاد دلایا کہ 19 فروری کو میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کی جوہری حیثیت بحال کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا۔

کیریلوف نے کہا کہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ خصوصی فوجی آپریشن کے دوران زیلنسکی نے بار بار نیٹو ممالک سے روس پر حملے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ 22 اکتوبر کو کینیڈین ٹیلی ویژن چینلز کے ساتھ انٹرویو میں زیلنسکی نے دنیا پر زور دیا تھا کہ اگر روس نے بینکوایا اسٹریٹ پر واقع فیصلہ سازی کے مرکز جہاں یوکرائنی صدر کا دفتر واقع ہے کو نشانہ بنایا تو کریملن پر بھی حملہ کردینا چاہئے۔

یوکرین کی جانب سے روسی بیان کی تردید

دوسری جانب یوکرین حکومت نے روسی عہدیدار کے اس بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس خود ایسی کارروائی کرنے کی تیاری کررہا ہے اور الزام یوکرین پر عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

اس حوالے سے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہمارے لیے ڈرٹی بم کی منصوبہ بندی کرنے والے روسی عہدیدار کے جھوٹ اتنے ہی مضحکہ خیز ہیں جتنے کہ وہ خود خطرناک ہیں۔

اس کے علاوہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گزشتہ روز اپنے خطاب کے دوران کہا کہ خطے میں صرف روس ہی جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر روس یہ کہتا ہے کہ یوکرین مبینہ طور پر کچھ تیار کر رہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ روس پہلے ہی یہ سب کچھ تیار کر چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں