تازہ ترین

’سب کہتے ہیں تمیز سے بات کرو‘ مریم نور کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ مریم نور کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نور نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’تمیز‘ لکھا اور بھارتی اداکارہ ودیا بالن کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ان سے متاثر ہوکر ویڈیو بنائی گئی ہے۔

مریم نور لپ سنکنگ کررہی ہیں کہ ’آپ کے پاس تمیز کا نمبر ہے کیا؟‘

اداکارہ کو کہا جاتا ہے کہ ’تمیز کا نمبر نہیں تو‘۔ پھر مریم نور معصومانہ انداز میں کہتی ہیں کہ ’سب کہتے ہیں کہ تمیز سے بات کرو۔‘

مریم نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے بھی انسٹاگرام پر اسی طرح کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

واضح رہے کہ مریم نور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں سمیع خان (اسد) کی بہن (زونی) کا کردار نبھا رہی ہیں۔

تقدیر کی دیگر کاسٹ میں علیزے شاہ، زین افضل، عاصم محمود، جاوید شیخ، عالیہ علی، خالد انعم، ودیگر شامل ہیں۔


مریم نور ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں منیب بٹ، امر خان، محسن عباس حیدر، محمود اسلم، صبا فیصل، صائمہ حسن، کومل رضوی شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -