تازہ ترین

حيدرآباد کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

حيدرآباد کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، پیپلز بس سروس اب حیدرآباد میں بھی چلے گی۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی کوشش سے پیپلز بس سروس حیدر آباد کے راستوں پر ٹرائل کیلئے پہنچ گئی ہے۔

ٹرائل کے دوران چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حیدرآباد ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو ، ایس ایس پی ٹریفک مختیار سولنگی، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حیدرآباد پرویز احمد قریشی، سندھ ماس ٹرانزٹ  کے افسران اور دیگر بھی ٹرائل موجود ہیں۔

ٹرائل ٹیم اتھارٹی بس ڈپو کا معائنہ کرنے کے بعد تمام سڑکوں کی مرمت کرواکر انہیں پیپلز بس سروس کے معیار کے مطابق بنانے کے بعد شہریوں کے سفر کو جدید سہولیات فراہم کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -