تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

امارات میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے ماہ نومبر کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، قیمتوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے کے بعد پٹرول سپر 98 جو اکتوبر میں 3.03 درہم میں دستیاب تھا، اب 3.32 درہم فی لٹر فروخت ہوگا۔

اسپیشل 95 جو اکتوبر میں 2.92 درہم میں فراہم کیا جارہا تھا اب 3.20 درہم فی لٹر میں دستیاب ہوگا اسی طرح ای پلس 91 کے نرخ جو اکتوبر میں کم کرکے 2.85 درہم کیے گئے تھے اب 3.13 درہم فی لٹر میں فروخت کیا جائے گا۔

نئی نرخوں کے مطابق ڈیزل کی قیمت 4.01 درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ اکتوبر میں ڈیزل 3.76 درہم فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

فیول پرائس کمیٹی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق منگل یکم نومبر یعنی آج سے ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -