اشتہار

پاسپورٹ بنانے والوں کیلیے خوشخبری، زبردست سہولت فراہم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِ قائد میں پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر آگئی۔

شہریوں کو فیس ادائیگی کیلئے بینک کی لائنوں میں لگنے کے بجائے آن لائن ادائیگی کی سہولت دے دی گئی۔ پاسپورٹ دفاتر میں سائلین نے موبائل ایپ اور ویب پورٹل سے ادائیگی کی درخواست کی تھی۔

پاسپورٹ دفاتر، متعلقہ قومی بینک کی برانچوں میں سائلین کی رہنمائی کیلئے بینرز آویزاں کر دیے گئے۔ آن لائن فیس ادائیگی کیلئے’’پاسپورٹ فیس آسان‘‘ایپ متعارف کرا دی گئی۔

- Advertisement -

Image

ایپ میں فیس ادائیگی کیلئے تمام مراحل کا آسان طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے۔ شہری گھر بیٹھے فیس ادائیگی، اپنی تصویر اور کوائف اندراج کا عمل مکمل کرا سکتے ہیں۔

ایپ سے بینک اکاؤنٹ، اےٹی ایم اور ایزی پیسہ کے ذریعے فیس ادا کی جاسکتی ہے۔ آن لائن فیس ادائیگی ناقابل واپسی اور ناقابل انتقال قرار دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں