تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

ٹی 20 ورلڈ کپ، زمبابوے کا نیدر لینڈز کو 118 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں زمبابوے کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور نیدر لینڈ کو جیت کے لیے 118 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سپر 12 مرحلہ اپنے آخری مراحل میں ہے، ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی، نیدر لینڈ کو جیت کے لیے 118 رنز کا ہدف دیا ہے۔

زمبابوے نے ٹاس جیت کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بلے بازوں کی ناکامی کے باعث انتہائی غلط ثابت ہوا۔ زمبابوے کی بیٹنگ کا آغاز انتہائی تباہ کن ہوا اور ابتدائی تین کھلاڑی صرف 20 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔

اس موقع پر سینیئر بلے باز سکندر رضا اور سین ولیمز نے ٹیم کو کچھ سہارا دینے کی کوشش کی اور 68 رنز تک لے گئے جہاں سین ولیمز ہمت ہار گئے اور 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

سکندر رضا نے 24 گیندوں پر 40 رنز بنائے جس میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے، ان دونوں بیٹرز کے علاوہ کوئی اور بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

نیدر لینڈ کے بولرز نے زمبابوین بلے بازوں کو پورے 20 اوورز بھی نہ کھیلنے دیے اور انہیں 19.3 اوورز میں ہی 117 رنز کے مجموعی اسکور پر میدان بدر کردیا۔

نیدر لینڈ کی جانب سے پال میکرین سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 29 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ برینڈن گلوور نے 29، لوگان بیک نے 17 اور باس ڈی لیڈے نے 14 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

- Advertisement -