تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا آج عوام سے خطاب کا امکان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج عوام کو کل کے واقعے پر اعتماد میں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت شوکت خانم اسپتال میں پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس شروع ہوگیا۔

جس میں شاہ محمود قریشی ، اسدعمر ، زلفی بخاری، عمران اسماعیل ، فواد چوہدری ،شیریں مزاری ، اعظم سواتی ، عثمان بزدار ، بابراعوان،شفقت محمود،حلیم عادل شیخ،میاں اسلم اقبال و دیگر بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا آج عوام سے خطاب کا امکان، عمران خان خطاب میں عوام کوکل کے واقعے پر اعتماد میں لیں گے۔

گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے ، وزیرآباد میں لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ میں ان کے ٹانگ پرگولی لگی۔

فائرنگ میں ایک پی ٹی آئی کارکن جاں بحق جبکہ فیصل جاوید،عمران اسماعیل سمیت چودہ افراد زخمی ہوئے تھے۔

بعد ازاں عمران خان کوفوری طور پرشوکت خانم اسپتال لاہورمنتقل کردیا گیا ، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -