تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

عمران خان محسن کش انسان ہے، وزیراعظم شہبازشریف

لاہور: وزیراعظم شہاز شریف کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ قوم کو تباہی سے بچائیں عمران خان محسن کش انسان ہے یہ قوم کو جھوٹ سے تباہی کی طرف لے جانے کی کوشش کرہے ہیں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں سیاست میں مذہب کارڈ کے خلاف ہوں، جب احسن اقبال زخمی ہوئے ان کے بارے میں کسی نے پوچھا اس واقعے پر بھی مذہب کارڈ کھیلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تضاد سے بھری داستان ہے وہ افواج پاکستان پر اس طرح حملہ آور ہیں جیسے دشمن ہو دشمن ملک ہندوستان کو اور کیا چاہیے وہ خوشیاں منا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان خوش ہے کہ کس طرح عمران خان فوج کے خلاف اٹھ کھڑا ہے وہ الزام لگا رہا ہے کہ جو کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ 22 کروڑ عوام کا ملک ہے اللہ اس کی حفاظت کرے گا مجھ سے متعلق پانچ سال سے عدالت میں کیس چل رہا ہے عمران خان کے وکیل اس میں پیش نہیں ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تشدد کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں ہے وزارت داخلہ کو فوری تحقیقات کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ پنجاب حکومت کو مدد کی ضرورت ہو تو دی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل اور پرسوں ان کی جانب سے بدترین الزام تراشی کی گئی ایک مرتبہ پھر جھوٹ اور گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا گیا، ان کی جانب سے یہ کہا گیا کہ سازش کے پیچھے وزیراعظم، رانا ثنا اور ادارے کا افسر ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے قوم سے مسلسل جھوٹ بولا جارہا ہے فراڈ کیا جارہا ہے اور آپ ان سازشوں سے قوم کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -