تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

شاہین شاہ آفریدی سیمی فائنل میں پہنچنے پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 کے اہم ترین میچ میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرکے ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے پر شاہین آفریدی نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا ہے۔

قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں کفایتی اور تباہ کن بولنگ کی اور کوٹے کے چار اوورز میں صرف 22 رنز دے کر 4 قیمتی وکٹیں حاصل کیں جس میں بنگلہ دیش کے ہارڈ ہٹر بیٹر لٹن داس کی اہم ترین وکٹ بھی شامل تھی۔

شاہین شاہ آفریدی کو اس بے مثال کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

شاہین آفریدی نے میچ کا بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کی اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اب ہماری توجہ سیمی فائنل پر ہے جس میں کامیابی حاصل کرکے فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ، چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں میں پاکستان کے علاوہ بھارت، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -