اشتہار

‘ہے کوئی ہم جیسا’، صرحا اصغر کی قومی ٹیم کو جیت پر مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکارہ صرحا اصغر نے پاکستان کی فتح اور سیمی فائنل تک رسائی پر دلوں کو چھو لینے والی ویڈیو شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق صرحا اصغر نےفوٹو ایںڈ ویڈیوز کی معروف ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوڑا قومی کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی خوشی میں معروف ملی نغمہ’ ہے کوئی ہم جیسا’ پر ڈانس کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: صرحا اصغر نے پاکستان کی شکست کا غم کس طرح بھلایا؟

صرحا اصغر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘سیمی فائنل کی خوشی توبنتی ہیں’ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ‘ہے کوئی ہم جیسا’۔

واضح رہے کہ آج پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ بدھ کے روز سیمی فائنل میں مدمقابل ہونگی۔

خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل پیار کے صدقے سے اپنا کیریئر شروع کرنے والی صرحا اب تک متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں