تازہ ترین

’کسی سے نہیں ہوتا اللہ سے ہوتا ہے‘، سیمی فائنل جیتنے کے بعد رضوان کا پیغام

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے گرین شرٹس کے فائنل میں پہنچنے پر سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

پاکستان ٹیم اگر مگر کا شکار ہونے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنا بھی ہر ایک کے لیے ایک معجزے سے کم نہیں تھا۔

ورلڈ کپ کے فائنل میں انٹری کے بعد جہاں شائقین بہت خوش ہیں اور مبارکباد دے رہے ہیں وہی قومی کرکٹر ٹیم کے کھلاڑی بھی اللہ کا شکر ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ کسی سے نہیں ہوتا اللہ سے ہوتا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ ثقلین بھائی اور ہماری پوری مینجمنٹ نے ہمیں جو یقین دلایا ان سب کا مشکور ہوں۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ’ الحمدللہ، ہماری ٹیم ایک ہے، اور ہم  اپنی پوری کوشش کریں گے انشا اللہ‘۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، اور دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

ساتھ ہی انہوں نے ٹوئٹر پر کل نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کی تصویر بھی شیئر بھی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -