اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل، دو اہم انگلش کھلاڑی فٹ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کل بروز اتوار پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ کے فائنل سے قبل انگلش ٹیم کے کوچ میتھیو موٹ نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ پاکستان کے خلاف فائنل کے لیے فاسٹ بولرز مارک ووڈ اور ڈیوڈ ملان کو ٹیم میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آخری میچ کے لیے زیادہ وقت نہیں ہے اس دوران ہمیں پریکٹس کرنی ہے، پلیئنگ الیون کا انتخاب میچ سے قبل کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ فاسٹ بولر مارک ووڈ اور بیٹر ڈیوڈ ملان سڈنی میں سری لنکا کے خلاف سپر 12 مرحلے کے میچ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے۔

دونوں کھلاڑی بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔ سیمی فائنل میں کرس جارڈن اور فل سالٹ کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا تھا۔

یادرہے کہ فاسٹ بولر مارک ووڈ ورلڈ کپ میں کے چار میچز میں 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بارش کی پیشگوئی، میچ کے قوانین میں تبدیلی

دوسری جانب فائنل معرکہ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس سے متعلق آئی سی سی نے قوانین میں تبدیلی کردی ہے۔

ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی ہے، اتوار کو بارش کی صورت میں میچ ادھورا رہ جائے تو میچ اگلے روز یعنی سوموار کو مکمل کیا جائے گا۔

ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو بھی میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہوگی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہو جائے بارش کی صورت میں اگلے روز یعنی ریزرو ڈے پر مقابلہ 3 بجے شروع کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں