تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

لاہور: پراسرار ریموٹ کنٹرول طیارہ گر گیا، چھوٹا جاسوسی کیمرہ نصب

لاہور: چوہنگ کے علاقےمیں پراسرار ریموٹ کنٹرول طیارہ گر گیا ، طیارے میں چھوٹا جاسوسی کیمرہ بھی لگا ہے، جس کی تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دالحکومت لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں پراسرار ریموٹ کنٹرول طیارہ گر گیا ، ریموٹ کنٹرول طیارہ علی ٹاؤن ٹرمینل اورنج لائن کے قریب گرا، جس جگہ طیارہ گرا وہاں چائینیز انجینئرز بھی موجود تھے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ طیارےمیں کسی قسم کا بارودی مواد نہیں ملا تاہم طیارے میں چھوٹا جاسوسی کیمرہ بھی لگا ہے ، جس کی تفتیش جاری ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے چوہنگ کے علاقے میں پراسرار ریموٹ کنٹرول طیارہ گرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سی سی پی او لاہور نے واقعےکی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ سینئرپولیس افسران اور متعلقہ ادارے موقع پر موجود ہیں، متعلقہ ادارے شواہد کی بنیاد پر ریموٹ کنٹرول طیارے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -